8 نومبر، 2017، 11:37 AM

نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا

نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہیے تھا، میں یہ نہیں کہوں گا کہ نواز شریف نے عوام کو بے وقوف بنایا لیکن انہیں اس طرف جانا ہی نہیں چاہئے تھا۔ خورشید شاہ نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی ساکھ  پر اب دھبہ لگا رہے گا، نوازشریف کےخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی نوعیت کا الگ فیصلہ ہے جس میں سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے، یہ الگ بات ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے نقصان ہوا ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ نے شعر پڑھ کر سارے معاملے کا نچوڑ دے دیا ہے۔

News ID 1876514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha